5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں القدس ریلی میں دھماکے کی مذمت
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں القدس ریلی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔منصورہ لاہور سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دھماکوں بھارتی ایجنسی را اور بلیک واٹر ملوث ہے کو ملک کو غیر مستحکم کرکے فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔