5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جعفرآباد: سیلاب زدہعلاقوں کاملک سے رابطہ24دن بعد بھی منقطع
جنگ نیوز -
جعفرآباد…بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ملک سے رابطہ24 روز گرجانے کے بعد بھی منقطع ہے۔جعفرآباد کے ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ الہ یار سمیت صحبت پور، روجھان جمالی اور گنداخہ کا زمینی رابطہ ملک کے دوسرے علاقوں سے منقطع کے ہونے کے باعث سندھ اور بلوچستان کے لاکھوں سیلاب متاثرین ڈیرہ مراد جمالی میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ اس علاقوں میں خوراک شدید قلت پیدا ہوگئی۔ ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ الہ یار میں اب بھی چار سے پانچ فٹ سیلابی پانی کھڑا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں8 سے دس فٹ پانی موجود ہے۔ متاثرین کے لئے ڈیرہ الہ یار بائی پاس پر335 خیموں پر مشتمل بستی قائم کی گئی جہاں پر انہیں خوراک، ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ ان علاقوں میں گیسٹرو اور جلدی بیماریاں بھی وبائی شکل اختیار کرچکی ہیں جس سے اب تک تین بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان علاقوں میں سیلاب اور بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد73 پہنچ چکی ہے۔