تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قومی اسمبلی کا اجلاس: بند توڑنے کی عدالتی و پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے سیلاب کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بند توڑے جانے کی عدالتی و پارلیمانی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں سیلاب کی صورتحال پر بحث کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ متاثرین کے لیے ملنے والی امداد سے متعلق صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور تمام تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کا جامع پروگرام وضع کیا جائے اوربند توڑے جانے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ بند توڑ کر عوام کو جان بوجھ کر سیلاب میں ڈبویا گیا اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔پیپلز پارٹی کے رکن جمشید دستی نے کہا کہ پنجاب کے محکمہ آبپاشی حکام نے ہیڈ تونسہ کا مغربی کنارہ نہ توڑ کرجنوبی پنجاب اور سندھ کو سیلاب کی نزر کیا، ذمہ داران کو سزائے موت دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔بلوچستان سے رکن جان جمالی نے بھی بند توڑے جانے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ان کے صوبے میں تباہی کے ذمہ دار پنجاب اور سندھ دونوں ہیں ۔ انہوں نے بھی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔سیلاب پر ابہفتہکو صبح دس بجے دوبارہ بحث شروع ہو گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.