5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سانحہ سیالکوٹ کامفرور معطل ایس ایچ او رانا الیاس گرفتار
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…پولیس حکام نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے مفررو ملزم معطل ایس ایچ او رانا الیاس کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ رانا الیاس کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خود گرفتاری دی ہے۔ایس ایچ او رانا الیاس سیالکوٹ میں دو بھائیوں مغیث اورمنیب کے وحشیانہ تشدد سے قتل کے وقت موقع پر موجود تھا اور بعد ازاں حوالات سے فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا الیاس کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ رانا الیاس کے خاندانی ذرائع کے تصدیق کی ہے کہ اس نے ا نے خود گرفتاری دی ہے ۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ معطل ایس ایچ او رانا الیاس کی شہرکے پوش ایریا میں کروڑوں روپے کی جائیدادہے جو اس نے اپنی بیوی کے نام پر بنائی ہے ۔اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ رانا الیاس سراور مونچھیں منڈوا کر کوئٹہ کے راستے ایران فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حکومت نے رانا الیاس کی گرفتاری پر2لاکھ روپے انعام مقررکررکھا تھا۔