5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ :خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز کو موصول
جنگ نیوز -
کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے میزان چوک پر خودکش بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سب سے پہلے جیو ٹی وی کو موصول ہوگئی۔ جیونیوز کو موسول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود کش دھماکے کے حوالے سے متضاد باتیں سامنے آگئیں۔ فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل دھماکے سے اڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے فوٹیج میں واضح طورپرپتہ نہیں چل سکاکہ مبینہ خودکش حملہ آورکی پوزیشن کیاتھی بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پندرہ کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ دھماکے کے مختلف پہلووں پرغور کیا جارہاہے ۔فوٹیج کے مطابق ریلی کے شرکا ء میزان چوک پر کچھ دیر کیلئے رکے تواس دوران ہجوم میں سے ایک شخص سفید کپڑے پہنے ہوئے اور کالی چا در اوڑھے ہوئے آیا۔ جو کہ گرمی کے موسم میں حیرت کی بات ہے چلتا ہوا ہجوم کے درمیان پہنچا ہے اور جس سمت سے وہ شخص آیاہے وہیں ایک موٹر سائیکل بھی کھڑی ہوئی تھی ۔ اس شخص نے جیسے ہی اپنا ساتواں قدم اٹھایاہے تو اس کیساتھ ہی جس سمت سے وہ ہجوم کی جانب بڑھا تھا وہاں دھماکا ہوا ہے اور آگ کا شعلہ سا نظر آیا ہے جس کے بعد ریلی کے شرکا دھماکا خیز مواد کی زد میں آکر زمین پر پڑے کراہنے لگے۔ امکان یہی ہے کہ یہ وہ مبینہ خود کش حملہ آور تھا جس نے ہجوم کے درمیان گھس کر اپنے آپ کو اڑایا اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد بھی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد فضا آہوں اور سسکیوں میں ڈوب گئی ۔