5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آئی سی سی کے اقدامات سے کھلاڑیوں کیخلاف سازش کو تقویت ملی،واجد شمس الحسن
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ معطل پاکستانی کرکٹرز کے حوالے سے برطانوی پولیس کی تفتیش مکمل ہونے تک مزید تحقیقات نہیں ہونا چاہیے۔لندن سے جاری ایک بیان میں پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اقدامات سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف سازش کو تقویت ملی ہے۔انھوں نے فاسٹ بالر محمد عامر کا نام آئی سی سی کی پلیر آف دی ایئر کی فہرست سے نکالے جانے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل پرسخت تنقید کی اورکہا کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے بے گناہ ہونے کا مغربی اصول کہاں گیا۔واجد شمس الحسن کا کہناتھا کہ آئی سی سی اپنی خامیوں پرپردہ ڈال رہی ہے۔