5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نیویارک:لاہور اور کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کیخلاف میں احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
نیویارک ... لاہور اور کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شیعہ تنظیموں کی جانب سے مین ہیٹن میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے باہرکیے گئے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے لاہور میں کربلا گامے شاہ اور کوئٹہ میں القدس ریلی پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف نعرے بازی کی اوران واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔