تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بہاول پور:NA-184میں ضمنی انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری

جنگ نیوز -
بہاول پور…بہاول پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ184میں ضمنی انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے جہاں تین لاکھ21 ہزار7سو84 افراد اپنا ووٹ ڈلیں گے۔ضمنی انتخابات کی پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے حلقہ میں226 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں جن میں10 خواتین ،10 مردانہ اور206 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے31 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور63 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز کے اہلکار گشت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 184 میں12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار خدیجہ عامر وارن اور مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں نجیب الدین اویسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ یہ سیٹ سردار عامر یار وارن کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.