تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارتی ہائی کمشنر کی رحمان ملک سے ملاقات،ممبئی حملوں پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور بھارت نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات میں عدالتی کمیشن کو دہلی بھیجنے کے قانونی پہلو پر غور شروع کردیا ہے، وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ناکام بنانے کیلئے مذہبی جلوسوں کو مختصر کرایا جائے گا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کے امور پر تبادلہ خیال کیلئے وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ، میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک نے بتایا کہ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ اور تفتیشی آفیسر سے پاکستان میں ویڈیو کانفرنس کرنے کی قانونی اجازت نظر نہیں آئی ، اب عدالتی کمیشن بھارت بھیجنے پر غور ہورہا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ایک اور ڈوزیئر کا جواب دیا گیا ہے ، رحمان ملک نے لاہور اور کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر کہا کہ انہیں سیکیورٹی انتظامات کی خامی تو نہیں البتہ انتظامات میں کمی کہا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی، القاعدہ اور تحریک طالبان ایک ہوچکے ہیں ، اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی جلوس کے موقع پر آب پارہ میں دہشت گردی کی اطلاع تھی تاہم موثر انٹیلی جنس سے ایسے واقعات کو روکا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.