5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا، برین ٹیومر کا موثر ترین علاج دریافت کرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے برین ٹیومر کے موثر علاج کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بائیولوجیکل انجینئر کارل ہیریخوف نے کہا ہے کہ انھوں نے دماغ کو جدید طریقے سے حرارت پہنچا کر برین ٹیومر کے علاج میں حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ دماغ کو خون پہنچانے والی مرکزی شریان میں ایک الٹرا ساوٴنڈ کیتھیٹر لگا کر مریض کے خون میں دوا کے ساتھ لیپوسومز داخل کیے جائیں گے اور دوا برین ٹیومر کے مقام پر پہنچ کر کام کرے گی۔انھوں نے کہا کہ نئے طریقہ علاج میں روایتی طریقوں مثلاً سرجری،کیموتھراپی یا تاب کاری کی طرح سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوں گے تاہم ابھی یہ تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے۔