5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جرمنی میں آتش بازی کی عالمی چیمپین شپ کا آغاز
جنگ نیوز -
برلن…جرمنی میں آتش بازی کی عالمی چیمپین شپ شروع ہوگئی ہے۔ Pyronale کے نام سے پانچویں سالانہ آتش بازی مقابلے کا آغاز برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں پٹاخوں کے زوردار دھماکوں کی گونج سے ہوا۔دو روزہ عالمی چیمپین شپ میں دنیا کے چھ معروف فائر ورکس ڈِسپلے کوریوگرافرز حصہ لے رہے ہیں۔ جیتنے والے کو گولڈن پائیرونیل ٹرافی دی جائے گی۔ مقابلے کی پہلی رات جرمن کمپنی نے آتش بازی کا افتتاحی مظاہرہ کیا۔مقابلے میں جرمن ٹیم پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔ دیگر ٹیموں میں سلوواکیہ، یونان، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ اس رنگا رنگ شو کو دیکھنے کیلئے دو دن کے دوران ساٹھ ہزار افراد کی آمد موقع ہے۔