تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دنیا کی چار فی صد آبادی توجہ کے ارتکاز میں کمی کے مرض کا شکار

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا کی تقریبا چار فیصد بالغ آبادی ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث وہ کسی چیز پر توجہ نہیں دے سکتے اور ہر کام سے ان کی طبعیت جلد اکتاجاتی ہے، اس مرض کو اے ڈی ایچ ڈی کہاجاتاہے، اور عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا میں کم از کم ایک کروڑ افراد میں توجہ کی کمی کے مرض کی تشخص ہی نہیں ہو پاتی۔ کیا آپ ہمیشہ ہر جگہ دیر سے پہنچتے ہیں؟ کیا آپ ہر وقت خود کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں؟ کیا آپ کسی ایک جگہ زیادہ عرصے تک ملازمت نہیں کر پاتے؟ اور کیا آپ کو کوئی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ADHDکے مرض میں مبتلا ہوں۔ یہ مرض بڑی عمر کے کئی افراد میں پایا جاتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اس مرض پر قابو پانے میں دوا سے زیادہ نفسیاتی طریقہ علاج زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا میں کم از کم ایک کروڑ افراد میں اے ڈی ایچ ڈی یا توجہ کی کمی کے مسئلے کی تشخص ہی نہیں ہو پاتی۔ حالیہ سالوں میں ذہنی امراض کے ماہرین نے اس مرض میں مبتلا بچوں پر توجہ دینی شروع کر دی ہے۔ تحقیق سے ظاہرہوا ہے کہ بعض کیسز میں اے ڈی ایچ ڈی کی علامات بڑے ہونے کے بعد بھی دور نہیں ہوتیں۔یہ تحقیق امیرکن میڈیکل ایسو سی ایشن کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.