5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
متاثرین سیلاب کی امداد پر اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی مصیبت کی اس گھڑی میں اقوام متحدہ کے اداروں کی سیلاب سے متاثرین کی امداد پرانکے شکر گزار ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹراوندر یوسر کی سربراہی میں ان سے ملاقات کرنے والے وفد سے ملاقات کے د وران کیا۔ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے اداروں کی امدادادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور اقوام متحدہ کے اداروں کے درمیاں موثر رابطوں کے لئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ کہ متاثرہ علاقوں میں25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج مفت فراہم کئے جائیں گے ۔اس موقعے پر اقوام متحدہ کے اندر یوسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ اقوام متحدہ نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امداد ی سرگرمیوں کے لئے پروگرام کو تین سے چھ ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔