5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سوات میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
سوات…سوات میں سیکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیوچار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ شدت پسند ضلع دیر سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔