تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے 79 اضلاع اور 2کروڑ افراد متاثرہ ہوئے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے سیلاب سے ملک کے 79 اضلاع اور 2کروڑ افراد متاثر ہوئے،اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب کوکرہ ارض کاسب سے بڑ ا سیلاب قراردیاہے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے ہوئے 14 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا۔خیبرپختونخواکے24،پنجاب کے12،سندھ کے19اضلاع متاثر ہوئے۔سیلاب سے میں 75 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔زرعی اراضی کا 30 فیصد علاقہ سیلاب سے متاثرہوا ہے۔سیلاب سے1600 افراد جاں بحق اور2600 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم متاثرین کے چہریوں پر عزم و ہمت دیکھی ہے۔ملک میں سیلاب سے ایک ہزار پلوں کو نقصان پہنچا ۔سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں اور سانحے میں پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے ہوئے 14 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 497 ہیلتھ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ 52 اضلاع میں کل3322 لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کررہی ہیں اور متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔یورپی یونین نے 30 ملین ڈالرزسے بڑھاکر 70 ملین ڈالرز امداد دینے کااعلان کیا ہے۔3 ستمبر تک وزیر اعظم فنڈ میں 4 ارب روپے جمع ہوئے ہیں،اب تک کل 173 فلائٹس امدادی سامان لے کر پاکستان آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.