تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سترہ رکنی بنچ کے کمرہ عدالت میں جامہ تلاشی کے بغیر داخلہ ممنوع

جنگ نیوز -
سلام آباد…سپریم کورٹ نے آئین میں18ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی آئندہ ہفتے سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 رکنی بنچ والے کمرہ عدالت میں خصوصی پاس اور جامہ تلاشی کے بغیر داخلہ منع ہوگا۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی کے یہ انتظامات18ویں ترمیم سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی مناسبت سے اور7 ستمبر کیلئے کئے گئے ہیں ، نئے انتظامات کے تحت ہر کمرہ عدالت کے اندر ، عدالتوں کے داخلی مقامات اور دیگر ضروری جگہوں پر سکیورٹی کیمرے نصب ہوں گے ، کورٹ روم ون میں صحافیوں سمیت سب کا داخلہ خصوصی پاس سے ہوگا اور پاسز کا اجرا ، کمرہ عدالت میں نشستوں کی گنجائش اور پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا، اعلامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے مقامی وکلا کے مقدمات کی دیگر عدالتی بنچز میں سماعت کو ترجیح دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.