تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خود کش حملے پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کا حصہ ہیں،علی کرم

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…یورپ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد بزنس مین و سماجی شخصیت غضنفر علی کرم نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی المناک تباہ کاریوں کے دوران حضرت علی کے یوم شہادت اور بعد ازں القدس ریلی کے دوان خود کش حملے کسی مسلمان کا فعل نہیں ہوسکتے، یہ کارروائیاں واحد ایٹمی مسلم طاقت پاکستان کو توڑنے کا منصوبہ ہے،اور یہ کہ ماضی میں اس سلسلے میں ان طاغوتی عناصر کے تمام حربے ناکام ہونے پر انہوں نے پاکستان میں مذہبی، لسانی اور علاقائیت کی بنیاد پر خانہ جنگی کا منصوبہ بنایا ہے۔علی کرم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام خربیوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں جو ووٹ کا استمال کرتے ہوئے ایسے حکمران منتخب کرتے ہیں جنہوں نے قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک بنک بھر رکھے ہیں۔ انہوں نے حکم رانوں اور سیاسی راہ نماؤں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اندر اتحاد پیدا کریں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.