تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی اسٹاک، مستقبل کے سودوں کی مالیت میں43 فی صد کمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں43 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے ایس ای میں ستمبر کے سودوں کی مالیت28کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور یہ36کروڑ40 لاکھ روپے کی سطح پرآگئے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں میں43.5 فی صد کم ہیں۔اس ہفتے پاکستان آئل فیلڈ، اوجی ڈی سی ایل، اینگرو، پی ایس او اور ایم سی بی بینک کے حصص نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.