5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک میں اس ہفتے اوسط کاورباری حجم پانچ کروڑ شیئرز رہا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج کے انڈیکس میں اس ہفتے ایک فیصد کا اضافہ ہوا لیکن انڈیکس نو ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے کاروبار کا آغاز تین سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا اور ہفتے کے دوران انڈیکس نو ہزار800 پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔مگر کے ایس ای بورڈ اور چیئرمین میں جاری تنازعے کے باعث انڈیکس کی یہ حد زیادہ دیر تک برقرار نہ رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس اس ہفتے104 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار703 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اوسط کاورباری حجم سات فیصد اضافے کے ساتھ پانچ کروڑ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار لوٹے پاکستان کے حصص میں ہوا۔اس ہفتے کے ایس ای تھرٹی انڈیکس116 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 549 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لیوریج پروڈکٹ میں تاخیر کی وجہ سے آئندہ ہفتے مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود رہ سکتی ہیں۔