تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یوایس اوپن ٹینس ، رافیل نڈال اورکم کلائسٹرز اگلے مرحلے میں

جنگ نیوز -
نیو یارک…یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال اورکم کلائسٹرز نے ایک مرحلہ اور طے کرلیا، پاکستان کے اعصام الحق ڈبلزایونٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم میں کم کلائسٹرز نے چیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹوا کو چھ تین اور چھ صفر سے شکست دی، ویمنز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ وینس ولیمز، ففتھ سیڈ سمانتھا اسٹوسر اور روس کی ایلینا ڈیمنٹیووا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔مینز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ رافیال نڈال اور اینڈی مرے اپنے میچز جیت کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپانا کی جوڑی ، جرمنی کے مائیکل کولمین اورفن لینڈ کے جارکو نمینن کو چھ ۔ چار اور چھ ۔ چار سے شکست دے کرپری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے جہاں انکا مقابلہ کینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر اور سربیا کے نیناڈ زمون جچ سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.