تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مخیرحضرات متاثرہ بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ کمسن بچوں کو عید کی خوشیوں میں ضرور شریک کریں اور کمسن بچوں اور بچیوں کیلئے عید کے نئے کپڑے عطیہ کریں۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان بھر کے تمام علاقے متاثرہوئے ہیں اور غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی اس سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے ۔ رمضان المبارک کے مہینے میں مصیبت زدہ خاندان کھلے آسمان تلے بھوک ، افلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے بچوں کو نئے کپڑے دلوائیں اور ان کا منہ میٹھا کریں لیکن سیلاب سے متاثرہ والدین عید کے موقع پر اپنے بچوں کو کپڑے پہنانے اور انہیں غذا فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ کمسن بچے اور بچیاں مصیبت کی اس گھڑی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود عیدکے نئے کپڑوں کی منتظر ہیں اوربھوک وافلاس کی زندگی گزارنے والے ان بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہرپاکستانی کا فرض ہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کمسن بچوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے عملی تعاون کریں ، کمسن بچوں اور بچیوں کیلئے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کو نئے جوڑوں کا عطیہ دیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ زیادہ سے زیادہ کمسن بچوں کو عیدالفطر کے موقع پر نئے کپڑے میسر آسکیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.