5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان5ستمبر کو100بھارتی ماہی گیروں کورہا کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی میں قید مزید ایک سو بھارتی ماہی گیر وں کو5ستمبر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ان بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل کراچی سے انکی سزاؤں کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے جبکہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کئے جانے سے قبل مختصر تقریب منعقد کی جائے گی پاکستان میں قید 442 بھارتی ماہی گیروں کو سند ھ حکومت کی طرف سے رہا کیا جا رہاہے جبکہ انہیں پہلے دوسرے ،تیسرے اور چوتھے مرحلوں میں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جا رہے ہے۔دوسری جانب پاکستانی غیر سرکاری تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو عید سے پہلے رہا کر کے پاکستان روانہ کیا جائے۔