تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اے این پی کے تحت متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کی تقسیم

جنگ نیوز -
پشاور....عوامی نیشنل پارٹی نے چارسدہ کے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عبدالنبی بنگش نے متاثرین سیلاب میں نقد رقوم تقسیم کیں۔ چارسدہ کے چار سو خاندانوں کو فی خاندان پانچ پانچ ہزارروپے دیئے گئے۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سیلاب زدگان کی بحالی کے کام میں بھی تعاون کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.