تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ٹونی بلیئر کیخلاف ڈبلن میں مظاہرہ، گندے انڈے اور جوتے پھینکے گئے

جنگ نیوز -
ڈبلن....آئر لینڈ کے دارلحکومت ڈبلن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر پر مظاہرین نے گندے انڈے اور جوتے پھینکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونی بلیئراپنی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچے ہی تھے کہ وہاں موجود مظاہرین نے ان پر انڈے اور جوتے پھینکنا شروع کردیئے،تاہم ٹونی بلیر مظاہرین کے حملوں سے محفوظ رہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔جنگ مخالف مظاہرین عراق جنگ اور مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر ٹونی بلیئرکے کردار کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرہے تھے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹونی بلیر جنگوں میں لاکھوں افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں انہیں نسل کشی کے الزام میں گرفتار کیا جائے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.