تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،شکار پور میں ٹینٹ سٹی قائم

جنگ نیوز -
راولپنڈی....پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے شکارپور میں ایک ٹینٹ سٹی جب کہ قمبر اور نصیرآباد میں مزید ایک ایک ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دادو،شکارپور،شہدادکوٹ اور ٹھٹھہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،سی ون تھرٹی طیاروں کی تین پروازوں کے ذریعے 38ٹن راشن کوئٹہ پہنچایا گیا جب کہ رحیم یار خان میں متاثرین کے لیے 8 ٹرک اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے لیے 4 ٹرک راشن بھجوایا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایف سی نے چکدرہ،شرینگل،شاہی کوٹ اور کالکوٹ میں راشن کی تقسیم کے مراکز قائم کردیے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق گلگت بلتستان میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے بٹاکنڈی کے مقام پر 121ٹن راشن پہنچا دیا گیا ہے،مالاکنڈ میں اب تک 337 ٹن راشن،51ہزار سے زائد خوراک کے پیکٹس اور 15سو ٹینٹ تقسیم کیے گئے ہیں،پاک فوج کے19میڈیکل کیمپس میں 12ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی،ترجمان کے مطابق آرمی انجینئر ز نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر4 پل تعمیر کرلیے ہیں جبکہ تین ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس کی بحالی پرکام جاری ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.