5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، چار افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لکی مروت ... خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے علی الصباح بارود سے بھری گاڑی لکی سٹی تھانے کی عقبی دیوار سے ٹکرادی۔ جس سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی۔واقعے کے وقت چالیس سے پینتالیس اہلکار تھانے میں موجود تھے۔ عمارت کے تباہ شدہ حصے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خدشہ ہے کہ خودکش حملے کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسکول جانے والے بچے بھی آئے ہیں۔ تاہم حکام نے اسکی تصدیق نہیں کی۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل ناکابندی کردی ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔