تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جاپان میں پیدا ہو نیوالے پانڈا کے جڑواں بچے میڈیا کے سامنے پیش

جنگ نیوز -
ٹوکیو ... جاپان میں پیدا ہو نے والے پانڈا کے جڑواں بچوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔پانڈا کے ان جڑواں بچوں نے جاپان کے ایڈونچرورلڈ ان واکا یاما نامی سینڑمیں ایک ماہ پہلے جنم لیا تھا۔اورانھیں میڈیا کے سامنے لانے کا مقصددنیا بھر میں متعارف کرانا تھا۔ اس سینٹر میں پانڈوں کی خصوصی نگہداشت کی جاتی ہے۔جو چین کے بعد دنیا میں دوسرا اہم سینٹر ہے جہاں پانڈوں کی قدرتی ماحول میں افزائش اورنشوونما کے تمام انتظامات موجود ہیں۔ریہن نامی پانڈے کے ان بچوں میں سے ایک نراورایک مادہ ہے۔ نرکا وزن 760 گرام اور مادہ کا وزن 682 گرام ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.