5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہوگا،محموداحمدی نژاد
جنگ نیوز -
دوحہ ... ایران کے صدرمحموداحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اسرائیل کی تباہی ہوگا۔انھوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پرفلسطینی صدرکوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔قطر کے امیر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ہم راہ دوحہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوِئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا اورصیہونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتے ۔کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہوئی تو دنیا کے نقشے سے صیہونیت کے وجود کاخاتمہ کردیا جائے گا۔ایرانی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر تنقید کانشانہ بھی بنایا۔