تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پشاور: لنڈی ارباب کیگرلزہائی اسکول میں دھماکا

جنگ نیوز -
پشاور: لنڈی ارباب کیگرلزہائی اسکول میں دھماکا

پشاور…پشاورکے علاقہ لنڈی ارباب میں شدت پسندوں نے گرلزہائی اسکول کو دھماکہ خیزمواد سے اڑانے کی کوشش کی جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواداستعمال کیاگیا۔پولیس ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ لنڈی ارباب گرلز ہائی اسکول میں شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ پڑا۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا اورعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس گرلز اسکول کو ایک سال کے دوران دہشت گردوں نے تین مرتبہ ٹارگٹ کیا ۔اس کے باوجوداسکول کی سیکیورٹی کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.