تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نوشہرہ: متاثرین سیلاب کیلئے ہونیوالے عید شو میں ہنگامہ آرائی

جنگ نیوز -
نوشہرہ: متاثرین سیلاب کیلئے ہونیوالے عید شو میں ہنگامہ آرائی

نوشہرہ…نوشہرہ میں متاثرین سیلاب کے لیے ہونے والے عید شو میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی ۔جبکہ سرکاری ٹی وی کے کیمروں اورمیوزیکل انسٹرومنٹس قبضے میں لینے کے علاوہ پولیس پارٹی کو بھی یرغمال بنالیاگیا۔ڈی پی اونوشہرہ نثار تنولی کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کھنڈرریلیف کیمپ میں عید شوکے دوران مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فن کاروں کو اپنی حفاظت میں پشاور منتقل کردیا۔ واقعے کے بعدشوختم کردیاگیا۔پروگرام کے پروڈیوسرعزیزاعجاز نے جیونیوزسے ٹیلے فون پرگفت گو میں بتایا کہ عید شومیں سو سے زائد فنکار شریک تھے۔پروگرام کے دوران اچانک ڈنڈابردار اور مسلح افراد نے دھاوابول دیا۔ واقعے میں ایک کیمرہ مین سمیت متعدد فنکارزخمی ہوگئے۔اے ایس پی محمد الیاس کے مطابق مشتعل افراد میں سے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد یرغمال پولیس پارٹی اورسامان بازیاب کرالیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.