5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے2ہزار اسکول تباہ ہوئے، صوبائی وزیر
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . . وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ سیلاب اور دھماکوں سے صوبہ کے تقریبا دو ہزار اسکول تباہ ہوئے ۔ جن کی تعمیر نو پر 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک کے مطابق سیلاب سے صوبہ میں 900 سے زیادہ اسکولز متاثر ہوئے۔ جن میں سے 226 اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک ہزار اسکولز میں متاثرین سیلاب مقیم تھے جن میں 50 فیصد سے زیادہ اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اسی طرح دھماکوں کے ذریعے بھی ایک ہزار سے زیادہ اسکول تباہ ہوئے۔ وزیر تعلیم خیبر پختون خوا سردار حسین بابک نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 5 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جس میں 50 کروڑ روپے ناروے کی حکومت نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔