5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کولمبیا :24 سالہ شخص کو گنیز بک نے دنیا کا سب سے چھوٹا شخص قرار دے دیا
جنگ نیوز -
بگوٹا . . . . . . کولمبیا میں24 سالہ شخص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شخص قرار دے دیا گیا ہے ۔ کو لمبیا کے24 سالہ شخص ایڈورڈ کا نام دنیا کے سب سے چھوٹے شخص کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز مین شامل کر لیا گیا ہے ۔ ایڈورڈ کا قد27.46 انچ ہے اس اسکا وزن10 کلو گرام ہے ، اسکے والدین کا کہناہے کہ2 سال کی عمر کے بعد اسکا قد بڑھنا رک گیا تھا ۔ اس کے باقی4 بہن بھائی نارمل ہیں ۔ ایڈورڈ ایک فلم میں اداکاری بھی کررہا ہے ۔