5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے ملنے والے امداد صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ،وزیر اعظم آزادکشمیر ،وزیر اعلی گلگت بلتستان ، وفاقی وزرا اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہیں اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے جامع حکمت علمی وضع کی جارہی ہے صوبے اور این ڈی ایم اے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ابتدائی تخمینہ پیش کریں گے وزیر اعظم نے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے2 کروڑ لوگ متاثر ہوئے جس میں 35 لاکھ بچے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ 13 لاکھ ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور ایک ہزار پلوں کو نقصان پہنچا وزیر اعظم نے کہا کہ 177 ممالک نے امداد دی امداد کی شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔