تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مزید پاور ہاوٴسز بند، شارٹ فال3ہزار میگاواٹ سے تجاور کرگیا

جنگ نیوز -
لاہور . . . . .. . ملک میں تیل اور گیس کی کمی اور رقوم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پیپکو کے مزید پاور ہاوسز بند ہوگئے ہیں اور شارٹ فال3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ پیپکو کے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہروں اور دیہات میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کئی کئی گھنٹے اضافہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد ٹرپننگ دوہراعذاب بنی ہوئی ہے صارفین نے کہاکہ اگر ان حالات میں جب پانی وافر ہے یہ حال ہے تو آگے چل کر کیا بنے گا صارفین نے کاہ کہ پیپکو نے دو سال اعلانات کے باوجود سرکلر ڈیٹ کم نہیں کیا بجلی سو فی صد مہنگی کر دی پیپکو ذرائع کا کہنا ہے بجلی کی پیداوار میں مزید کمی اور مانگ بڑھنے سے شارٹ فال3 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار13818 میگاواٹ جبکہ مانگ16816سے بڑھ گئی یہی وجہ ہے کہ شہروں میں لوڈشیڈنگ6 اور دیہات میں12 گھنٹے تل چلی گئی پیپکو کے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اس بحران کے باوجود کے ای ایس ای کو750 میگاواٹ بجلی دی گئ دوسری طرف تھرمل پیداوار صرف1818 آئی پی پیز5409 میگاواٹ پر آ گئی ہے پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.