تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلابی ریلا میہڑشہرسے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر

جنگ نیوز -
دادو . . . . . . . سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔سیلابی ریلا ضلع دادوکی سب سے بڑی تحصیل میہڑ کے بائی پاس کوغرق کرتاہوا میہڑ شہر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا ہے۔ضلع دادو میں سیلاب کے باعث تین تحصیلیں میہڑ،خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی شدید متاثرہوئی ہیں۔میہڑ کے قریب سپریو بند میں شگاف کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے میہڑ شہر کو بچانے کے لیے میہڑ ڈرین میں کٹ لگا کرسیلابی پانی کارخ خیرپور ناتھن شاہ کی طرف موڑنے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔سیلابی ریلا بائی پاس کوغرق کرتا ہوا میہڑ شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سیلاب کے خدشے کے پیش نظرشہریوں کی محفقوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور نصیرآباد کے درمیان واقع قومی شاہراہ زیرآب آجانے کے باعث شہری موئنجودڑو ایرپورٹ کی طرف جانے والے لنک روڈ سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ دادو، جوہی اور بھان سعیدآباد جوہی روڈ بھی زیرآب آچکے ہیں اور جوہی شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ایم این وی ڈرین میں پڑنے والے شگاف کے سبب سیلابی پانی نے جوہی شہر کو تین اطراف سے گھیر لیا ہے جبکہ شہریوں نے تمام راستے بند ہونے کے بعد نقل مکانی کے لیے کاچھو کے پہاڑی علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.