تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے مارجن ٹریڈنگ نظام پر اعتراضات

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چئیرمین کے بعد سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے افسران نے بھی مارجن ٹریڈنگ کے نئے نظام کو خامیوں سے بھرپور قرار دے دیا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے سنئیر افسران نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چئیرمین زبیر سومرو کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کو مارجن ٹریڈنگ نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی پر اپنا موقف برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے سیکورٹیز مارکیٹ سمیت کئی دیگر اہم شعبوں کے تجریہ کار افسران اسٹاک مارکیٹس میں بننے والی اس نئی لیوریج پروڈکٹ پر تحفظات رکھتے ہیں جس سے انہوں نے کمیشن کے سربراہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔ خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چئیرمین ایس ای سی پی اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں بحران کے موجب نظام کی حمایت کررہے ہیں۔ خط میں چئیرمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کو اس نظام کی مخالفت کی صورت میں چئیرمین شپ سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ زبیر سومرو کے قریبی زرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کو چئیرمین شپ کے عہدے پر برقرار رکھنے کے لیے اس نظام پر جاری تحفظات واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.