تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تارٰیخ کی بلند ترین سطح 85 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آج نیو یارک مارکیٹ بند ہو کے باعث بینکاری نظام میں ڈالر کی رسد میں کمی دیکھی گئی جس کے باعث اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ۔ اس کے برعکس عید کی آمد کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے اوہن ماکیٹ میں روپیہ مستحکم ہوتے دیکھا گیا اور ڈالر 85 روپے 30 پیسے میں خریدا اور 85 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.