تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا وقت گذر چکا،میاں نواز شریف

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمت نہیں ہاریں گے اس لعنت کا مقابلہ ڈٹ کرکریں گے،انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں دشمن شامل ہیں، کامیاب ہونے نہیں دینگے۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکندہشت گردوں کو ملک غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے۔ایک سول کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مارشل لاء کی بات کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل عرفان قادر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پر پتا نہیں عرفان قادر پرصدر زرداری قادر ہیں یا چیف جسٹس۔زرداری صاحب ایسے فیصلے کررہے ہیں تو وزیر اعظم کو روکنا چاہیے۔سیلاب متاثرین کے گھر آباد ہونے تک شہبازشریف کام کرتے رہینگے۔سیلاب کی صورت حال پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کی اب ضرورت نہیں ہے، اب وقت گزرچکا۔مشرف دورمیں رانا نصراللہ کیساتھ عمر چیمہ والا ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا تھا لیکن اس دور میں عمر چیمہ کیساتھ ایسا کیا تودکھ اور افسوس کی بات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.