5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جے ایس بینک کے رائٹ شیئرز کی ٹریڈنگ21 ستمبر سے ہو گی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . جے ایس بینک کے رائٹ شیئرز کی ٹریڈنگ 21 ستمبر سے اسٹاک مارکیٹ میں شروع ہوجائے گی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری جے ایس بینک کے نوٹس کے مطابق بینک کی پہلی سٹیلمنٹ 23 ستمبر کو ہوگی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے ایس بینک کے رائٹ شیئرز کو پہلے ہی سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی جانب سے منظورشدہ سیکوریٹز کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے،بینک نے گذشتہ روز تین روپے فی حصص کی شرح سے اپنے شیئر ہولڈرز کو 33 فیصد رائٹ شیئرز دینے کا اعلان کیا تھا۔