5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی میں آج شام میں ہلکی بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اور کبھی جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب60 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اس کے مضافات میں مغرب سے تیز ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔