تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

محمد عامر پرتاحیات پابندی نہیں لگانی چاہیے،ہاروں لورگاٹ

جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ کی رائے ہے کہ محمدعامرکو کم عمری کافائدہ ملنا چاہیے اور تاحیات پابندی نہیں لگانی چاہیے،جبکہ سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ کہتے ہیں کہ عامر کو وعدہ معاف گواہ بناکر حقائق جاننے کی کوشش کی جائے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ کہتے ہیں کہ ان کی ذاتی رائے میں محمدعامر کو کم عمری کا فائدہ ملنا چاہیے لیکن فیصلہ کرناآزاد ٹریبونل کا کام ہے۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ نے کہاکہ انہیں پاکستان کرکٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر حیرت نہیں ہوئی کیونکہ کرکٹ حکام نے کرپشن روکنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی حکام پرزور دیا کہ محمدعامرکو وعدہ معاف گواہ بناکر تمام حقائق جاننے کی کوشش کی جائے ان کا کہنا تھاکہ انہیں افسوس ہے کہ اٹھارہ سالہ کرکٹرسینئرز کی وجہ سے مشکل میں پھنس گیا لیکن اس کے باوجود جرم ثابت ہونے پر اسے بھی سخت سزا ملنی چاہیے،کیونکہ کرپشن کا کوئی جواز نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.