تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شیعہ سنی فساد کرانے کیلئے غیرملکی طاقتیں سرگرم ہیں، منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور . . . .. . . . جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی فساد کرانیکیلئے غیرملکی طاقتیں سرگرم عمل ہیں لیکن پاکستانی عوام انہیں ناکام بنادیں گے۔وہ منصورہ لاہور میں ایرانی قونصلیٹ جنرل علی نیکان سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔ سید منورحسن نے کہا کہ پاکستان کے گلی کوچوں ،بازاروں اور شہروں میں شیعہ سنی باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام اپنے اتحاد و اتفاق سے بیرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ایران کے لاہورمیں قونصلیٹ جنرل علی نیکان نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود دونوں ممالک کے روابط اور دوستی میں کوئی کمزوری نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.