5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاک آرمی کے پانچ سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . . . پاک آرمی سدرن کمانڈ کی جانب سے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاک آرمی کے پانچ مزید سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے سدرن کمانڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پانچ سی ون تھرٹی طیارہ خیمے،راشن،ادویات اور دیگر امدادی سامان لے کر راولپنڈی سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے یہ سامان فوجی ٹرکوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقہ ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ بلوچستان کے سیلاب زدگا ن کیلئے پاک آرمی ،ایف سی بلوچستان اور حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم یلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کو کھانا پینا ،رہائش اورمفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ فوج کی جانب سے موسیٰ اسٹیڈیم کوئٹہ میں ریلیف کیمپ قائم کیا ہوا ہے۔