تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین دھرتی کے مالک ہیں،جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں،ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین سندھ کے باسی ہیں اور اس دھرتی کے اصل مالک ہیں وہ جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں۔ یہ بات انھوں نے ہاکس بے پر واقع سیلاب متاثرین کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو میں کہی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جس طرح1947 میں کراچی اور حیدر آباد آنے والوں کو بسایاگیا اسی طرح سیلاب متاثرین کراچی میں رہنا چاہیں تو انہیں آباد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں فلیٹوں پر قبضے کا ڈرامہ رچا کر متاثرین کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئی جسے ہم نے ناکام بنا دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آڑ میں کسی کو کسی کی جائز ملکیت پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایسے موقع پر حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے اس موقع پرالزامات لگانا درست اقدام نہیں اور اگر کوئی بے ایمانی ہوئی ہے تو وہ ماضی کی جرنیلوں اور میاں صاحب کی حکومتوں کے دور میں ہوئی ہوگی۔ اس موقع پرذوالفقار مرزا نے رکن سندھ اسمبلی ندیم بھٹو کی جانب سے عطیہ کردہ10 لاکھ روپے کی مالیت کے عید تحائف جن میں کپڑے اور امدادی سامان شامل تھا سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.