5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پیپکو کی موجودہ حیثیت ختم کر نے کی سمری تیار کر لی گئ،ذرائع
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . . وزارت پانی و بجلی ذرائع کا کہنا ہے پیپکو کی موجودہ حیثیت ختم کر کے تمام اختیارات ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دینے کی سمری تیار کر لی گئ ہے تاہم جینکوز واپڈا کے زیر انتظام کام کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے پیپکو اور واپڈا کو الگ کیا گیا ہے ان کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے زبوں حالی کا شکار ہیلہذا حکومت نے ادارے کے وسیع تر مفاد میں دوبارہ واپڈا کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سمری تیارکرلی گئی ہے جس کے تحت جینکوز کو دوبارہ واپڈا کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ،جنریشن بھی واپڈا سپر وائز کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکو ہیڈ کوارٹر اور آسامیاں ختم ہو جائیں گی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بھرتیوں ،ترقیاتی کاموں سمیت تمام کام میں بااختیار ہوں گی۔ دوسری طرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے حکومت کو کلیئرنس دیدی ہے کہ نقصان والے محکموں کو مالی امداد دیکر مستحکم بنایا جائے ۔آنے و الے دنوں میں جن محکموں کی اصلاحات ہو گی ان میں واپڈا ،پی آئی اے ،اسٹیل ملز ،ٹی سی پی ،سوئی گیس کمپنی سرفہرست ہیں۔