تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسکاؤٹ متاثرین کی بحالی میں بھی کردار ادا کریں گے،چیف کمشنر

جنگ نیوز -
کمشنرلیفٹیننٹ جنرل(ر)سید پرویزشاہدکاکہناہے کہ اسکاوٹ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام مکمل ہونے کے بعد رضا کارانہ طور پرمتاثرین کی بحالی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔کوئٹہ بوائزاسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کبھی کوئی آفت آئی ہے اسکاوٹس نے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی ہے ۔ انھوں نے کہا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکاوٹس پوری جانفشانی سے ریلیف کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ریلیف کیمپ میں متاثرین کوجس طرح رہائش،خوراک اوردیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔صوبائی سیکرٹری بوائز اسکاوٹس صابرحسین نیازی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث بوائز اسکاوٹس صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں فعال ہے ۔اگر صوبائی حکومت تعاون کرے تو صوبے کے دیگرشہروں میں بھی اسکاوٹس کو تربیت دی جاسکتی ہے تاکہ وہ ملک میں آنیوالی کسی بھی آفت کا مقابلہ کر سکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.