تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ،روح پرور اجتماعات

جنگ نیوز -
راولپنڈی ... راولپنڈی اسلام آباد کی بڑی مساجد میں محافل شبینہ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس میں حفاظ اور قرا اگلے تین دنوں میں قرآن کریم کا ختم کریں گے ۔محفل شبینہ کے موقع پر فیصل مسجد اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔برقی قمقموں سے پوری مسجد جگمگا رہی ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں ۔فیصل مسجد میں دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام محفل شبینہ میں ملک بھر سے قرا اور حفاظ شریک ہوئے جو روزانہ دس پاروں کی تلاوت کریں گے ۔اسلام آباد کی لال مسجد ،مسجد الشہداآبپارہ ،مسجد امیرمعاویہ ،جامع مسجد اہلحدیث ،جامعہ نعیمیہ اورجامع مسجد ذوالنورین میں محافل شبینہ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بری امام ،گولڑہ شریف ،موہڑہ شریف ،عید گاہ راولپنڈی میں ذکر اور حمد و نعت کی محافل سجائی گئی ہیں ۔راولپنڈی میں جامعہ تعلیم القرآن راجہ بازار اور دارالعلوم اسلامیہ راولپنڈی صدر سمیت کئی بڑی مساجد میں بھی جشن نزول قرآن کے سلسلے میں تقاریب منعقد ہو ئیں اور علما نے فضائل قرآن اور پاکستان کے قیام پر روشنی ڈالی ۔جڑواں شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.