تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

الزام ثابت ہواتو کم عمری عامر کو ممکنہ سزا سے نہیں بچاسکتی،شفقت رانا

جنگ نیوز -
کارڈیف ... پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایسوسی ایٹ منیجر شفقت رانا کا کہنا ہے کہ اگر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوجائے تو کم عمری محمد عامر کو ممکنہ سزا سے نہیں بچاسکتی۔ کھلاڑیوں کے مالی معاملات کی چھان بین اچھا اقدام ہے۔صوفیہ گارڈنز، کارڈیف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شفقت رانا نے کہا کہ جس نے بھی قانون توڑا ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔ چاہے وہ اٹھارہ سال کا عامر ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کھیل کے بہترین مفاد میں کسی بھی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ رانا کے ریمارکس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کے اُس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انھوں نے کہاتھا کہ ان کی ذاتی رائے میں محمدعامر کو کم عمری کا فائدہ ملنا چاہیے لیکن فیصلہ کرنا آزاد ٹریبونل کا کام ہے۔ شفقت رانا نے ایف بی آر کی جانب سے کھلاڑیوں کے مالی معاملات کی چھان بین کرنے کی خبروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔ اور اس کے ذریعے کافی چیزیں سامنے آسکتی ہیں۔ جس سے پلیئرز آیندہ محتاط رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.