تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ آج ہوگا

جنگ نیوز -
کارڈف . , , , , ,پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹوئینٹی ٹوئینٹی میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا ۔میزبان ٹیم نے پاکستان کو سوفیا پارک میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ، دوسرے ٹی ٹوئینٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں محمد حفیظ کو شامل کیا جاسکتا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی ٹیم دوسرا میچ ضرور جیتے گی ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹوئینٹی میں شکست کی بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی ، دوسری جانب انگلش ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان پال کولنگ ووڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مختصر دورانیہ کی اس کرکٹ میں پاکستان کیخلاف مسلسل چوتھا میچ جیت کر سابق چیمپئنز کیخلاف کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.