5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آسٹریلیا:شمال اور مغربی علاقوں میں سیلاب سے وسیع علاقہ زیر آب
جنگ نیوز -
سڈنی . . . . . . آسٹریلیا کے صوبے ویکٹوریہ کے شمال اور مغربی علاقوں میں سیلاب سے سینکڑوں گھر زیر آب آگئے۔جہاں ایک طرف سیلاب سے تباکاری ہوئی ہے دوسری طرف سیلاب سے اس علاقے میں دس سال کے خشک سالی کا ختم ہوئی ہے۔ تاہم صوبائی حکام نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرے گئی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا تخمینہ لگائے گی۔مقامی ذرائع کے مطابق ایمرجنسی سروسز نے سیلاب سے محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے انتظام کیے ہیں تاہم ان لوگوں نے جانے سے انکار کردیا ہے۔